میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو
میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو

انتخابات میں دھاندلی پرمزاحمت کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت وفد نےصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ سےملاقات کی اور الیکشن کے آزادانہ، صاف اور شفاف کرانے کے لیے ضروری اقدامات پرزوردیا اور سیاسی و پارٹی گورنر کی موجودگی اور انتظامیہ سے سرکاری افسران کو آر اوز ڈی آر اوز تعینات کرنے پرشدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئےکہا کہ شفافیت کا تقاضا ہے کہ عدلیہ سے آر اوو،دی آر او لینا ناگزیر ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نےجماعت اسلامی کے وفد کو الیکشن صاف، شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی.

بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیانمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی پرمزاحمت کریںگے، ہمیں امید ہےکہ الیکشن کمشنر نے جووعدے کیے ہیں ان کا پاس رکھیں گے اور جن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ان پر عمل درآمدکو بھی یقینی بنائیں گے۔ ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات میں ان سے قبل جو الیکشن کمشنر تھے ان کی طرح پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریںگے۔بلدیاتی انتخابات کی طرح دھاندلی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامحدودآپشن کھلا ہے لیکن کسی بھی ایسی پارٹی سے نہیں کریں گے جو کراچی کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے۔ سیاسی اور پارٹی گورنر کی موجودگی میں انتخابات کا صاف شفاف ہونا ممکن نہیں، چارو ں صوبوں کے گورنر مطعل کیے جائیں۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء راجہ عارف سلطان، سیف الدین ایڈوکیٹ، سٹی کونسل کے رکن قاضی صدرالدین اور جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد بھی موجود تھے۔