کراچی: تکنیکی خرابی کا شکار وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی طیارہ کئی ماہ سےدبئی میں مرمت کا منتظرہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی ملکیت لیزرجیٹ کیٹیگری طیارہ وزیراعلیٰ کیلئے مختص ہے۔ طیارہ 8مارچ 2023 سے تاحال دبئی میں نجی کمپنی میں کھڑا ہے۔طیارےکو انجن میں تکنیکی خرابی پر 8مارچ 2023 کو دبئی بھجوایا گیا تھا۔
دریں اثنا ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے طیارہ وزیراعلیٰ بلوچستان سےلے کر استعمال کیا جاتا ہے طیارہ مینٹیننس کیلئے مذکورہ کمپنی کے پاس دبئی گیا ہوا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ خصوصی طیارے کی بجائے زیادہ تر عام مسافر طیارےمیں سفر کرتے ہیں۔