مظفر آباد (اُمت نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہو گیا جس سے معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر کی وادی لیپا، وادی نیلم، باغ، راولا کوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق برف جمع ہونے کے باعث بالائی نیلم شاہراہ شاردہ سے تاؤ بٹ کیل سے بند جبکہ ہٹیاں سے وادی لیپا شاہراہ ریشیاں کے مقام سے بند ہے۔