فائل فوٹو
فائل فوٹو

توہین الیکشن کمیشن کیس, عمران خان اور فواد چوہدری فرد جرم سے بچ گئے

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران الیکشن کمیشن کے اراکین جسٹس (ر) اکرام اللہ ، شاہ محمود جتوئی اور بابر حسین بھروانہ موجود تھے۔

بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت تک موخر کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔