اسلام آباد: نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائرکردیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے، اس بار نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائرکیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسران کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔