ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ کی ڈگری جعلی نکلی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق سیف ایگزیکٹو آفسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) شیخ اختر حسین کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملازمت کے حصول کے لیے ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزم شیخ اختر حسین سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا تھا۔