اسلام آباد: تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ 2جنوری 2024کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گی۔
دوسری جانب تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اورالیکشن ایکٹ میں تضاد کے معاملے پر عدالتی حکم پر اخبارات میں اشتہار جاری کردیا گیا۔
اشتہارکے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 62ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا،عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تھریری جواب جمع کرا سکتے ہیں،اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت 2جنوری کو 7رکنی بنچ کرے گا۔