جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو
جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن )کی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

لاہور: مسلم لیگ (ن )کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی،پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی۔

پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی،ہرامیدوارکو22دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔