غازی آباد : بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے صبح کے وقت چائے بنانے پر ہوئے جھگڑے میں تلوار سے بیوی کی گردن اڑا دی۔
ضلع غازی آباد کے گاؤں فضل گڑھ میں دھرم ویر نامی شخص نے منگل کی صبح آٹھ بجے اپنی 50 سالہ بیوی سندری سے چائے بنانے کو کہا۔سندری نے چائے بنانے سے انکار کیا تو دونوں میں توتو میں میں ہوئی۔
جھگڑے نے جب طول پکڑا تو دھرم ویر نے پہلے بیوی کو گالیاں دیں اور پھر طیش میں آکر تلوار نما ہتھیار سے اس کی گردن اڑادی۔پولیس نے بتایا کہ دھرم ویر نے سندری کی گردن پر چار مرتبہ وار کیا۔
واردات کے بعد حواس بحال ہوئے تو بیوی کی لاش دیکھ کر دھرم ویر شدید خوفزدہ ہوا اور موقع سے فرار ہوکر گاؤں ہی میں کہیں روپوش ہوگیا۔
پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دھرم ویر کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔