لودھراں : استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کی صاحبزادی مہر خان ترین کے قومی و صوبائی کے 2حلقوں کیلیے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لیے گئے۔
جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے ان کی بیٹی مہر خان ترین کے کاغذات نامزدگی وصول کئے،مہر خان ترین کی جانب سے این اے 155کیلیے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے،مہر خان ترین کی جانب سےپی پی 227سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔
واضع رہے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین این اے 155، پی پی 227، پی پی 228سے کاغذات نامزدگی وصول کر چکے ہیں۔