موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کررہے ہیں، فائل فوٹو
موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کررہے ہیں، فائل فوٹو

امجد خان نیازی بھی عمران نیازی کو چھوڑ گئے

سرگودھا :انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے سانحہ 9مئی کی مذمت کرتے ہوئے سیاست سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا۔

امجد خان نیازی نے کہاکہ میں نے 9 مئی کو بھی اس سانحہ کی مذمت کی تھی،موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کررہے ہیں،سابق رکن اسمبلی کاکہناتھا کہ انتشار نہیں ہونا چاہیے ، سیاست سے کنارہ کشی کررہا ہوں۔

دوسری جانب سابق ایم پی اے چوہدری افتخار گوندل نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ چوہدری افتخار گوندل کاکہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں،آئندہ سیاست سے بھی دستبردار ہوتا ہوں۔