کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و این اے235کے امیدوار فیصل ندیم نےکہا ہے کہ زرداری مافیاکادعویٰ ہے کہ وہ بلوچستان کو تاجکستان سے پانی لاکردیںگے، آصف زرداری بتائیں وہ کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگرعلاقوں کو پانی کہاں سے لا کردیںگے ؟ سندھ کے پانی کیلئےان کا پروگرام افریقہ سے پانی لانے کا ہے؟بلوچستان کے لوگوں کو سادہ اور بے وقوف بنانےکے بجائے اپنی کارکردگی بیان کریں ۔ 15سالوں سے کراچی میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی اپنے چئیرمین کو پانی بھی نہیں دے سکی۔
کراچی و اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کو کوئی سہولت فراہم نہ کرسکی ۔وہ بلوچستان کی عوام کو کیا سہولت دے گی۔ بلوچستان کے لوگوں کو دوبارہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عوام ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں اپنے ووٹ کی عزت خود کریں ۔ تاکہ آنے والے دنوں میں وہ کرپٹ اور سیاسی درباری جو پچھلے دروازے سے پارلیمنٹ میں بیٹھنا چاہتے ہیں ۔ان کاراستہ روکاجاسکے اور پر امن سیاسی طور پر اپنے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجیں ۔