لاہور: گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک میں رہائش پذیر سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے گھر مبینہ دستی بم سے حملہ ،ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار عامر اور خرم زخمی ہوگئے۔حملے کے وقت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم گھر کے اندر پھینکا جو گیراج میں پھٹا ،جس کے باعث ڈیوٹی پر ماموراہلکار زخمی ہوگئے۔ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
اس حوالے سے میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر کسی نے کوئی چیز پھینکی ، دھماکے سے گھر میں گاڑی تباہ ہوگئی،ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں ، باہر کھڑے گارڈ اور ملازمین معمولی زخمی ہوئے،جنہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت فرانزک ایکسپرٹ بھی موقع پرپہنچ گئے جہنوں نےموقع سے شواہداکھٹے کئے۔پولیس گھرسمیت اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر حملے ،پولیس کے جوان زخمی ہونے کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے نوٹس لے لیا،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم،سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں نےجائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملک دشمن عناصر کی ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، وقوعہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے امکانات رد نہیں کئے جا سکتے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos