اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.2ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نارتھ ویسٹرن کشمیر ہے جب کہ اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر ہے۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔