اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا، پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع 9 بجے کی گئی، حملہ آوروں نے گھر کے اندر دیسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ پھینکا، حملہ آور ثاقب نثار کے گھر موٹرسائیکل پر آئےتھے، گرنیڈ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گھر کے پورچ میں کھڑی ثاقب نثار کی ذاتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos