اسلام آباد(اُمت نیوز)چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کئے گئے،چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔