الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد انکوائری کروائے گا۔ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد انکوائری کروائے گا۔ فائل فوٹو

چاروں صوبائی ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا  اور کہا کہ کمیشن تمام فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے، چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا ظہار کیا ہے۔

،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ابھی تک کےتمام فیصلے باہمی مشاورت سےہوئے، تمام اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی قانونی تقاضوں سے طے کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندی پراعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے فیصلے کئے، ضلع حافظ آباد کے بارے میں اعتراض کا فیصلہ بھی ہم آہنگی سے کیا۔