کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو
کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو

کتنی لمبی تاریخ دوں، چلہ تو نہیں کاٹنا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس، احتجاج اور توڑ پھوڑ کیسز پر سماعت کے دوران پرویزالٰہی نے استدعا کی کہ کیس کی لمبی تاریخ دے دیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ کتنی لمبی تاریخ دوں، چلہ تو نہیں کاٹنا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس، احتجاج اور توڑ پھوڑ کیسز کے معاملےپر سماعت ہوئی،چوہدری پرویز الٰہی کوعدالت پیش کردیا گیا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

جج ابوالحسنات نے پرویز الٰہی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری صاحب کیسے ہیں،پرویز الٰہی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی آپ کی بہت تعریف کرتے ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا۔

پرویزالٰہی نے کہاکہ جیل میں گر گیا تھا،2 ٹیسٹ کرانے ہیں، اجازت دی جائے،جج نے کہاکہ  درخواست دے دیں دیکھ لوں گا، بے شک اڈیالہ میں ہی دے دیں،پرویزالٰہی نے استدعا کی کہ کیس کی لمبی تاریخ دے دیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ کتنی لمبی تاریخ دوں، چلہ تو نہیں کاٹنا،عدالت نے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔