عدالت نےعمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی، فائل فوٹو
عدالت نےعمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی، فائل فوٹو

عمران خان کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، جس کے بعد عمران خان کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند ہوگیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے درخواست خارج کردی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے  فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کا فیصلہ معطل کرنے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظرثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے سزا معطل ہوسکتی ہے فیصلہ نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی۔