ضابطوں کی خلاف ورزی پر عائد پابندیوں کا خاکہ ضمیمہ 2 میں دیا گیا ہے، فائل فوٹو
ضابطوں کی خلاف ورزی پر عائد پابندیوں کا خاکہ ضمیمہ 2 میں دیا گیا ہے، فائل فوٹو

فلسطینوں سے اظہار یکجہتی، عثمان خواجہ کا سیاہ پٹی باندھنا قوانین کی خلاف ورزی قرار

دبئی : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سیاہ پٹی باندھنا آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی قرار۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اوپننگ بلے باز پر فرد جرم عائد کردی۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آرم بینڈ پہننے پر کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو آرم بینڈ پہننے سے پہلے اپنے ہوم کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی دونوں سے اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر وہ آئی سی سی کی ہدایات کی خلاف ورزی کا خطرہ مول لیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خواجہ پر کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی شق ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر عائد پابندیوں کا خاکہ ضمیمہ 2 میں دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جن پر ہاتھ سے لکھا تھا کہ ’’آزادی ایک انسانی حق ہے‘‘ اور ’’تمام زندگیاں برابر ہیں‘‘۔