اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے مذاکرات کیلیے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔
وزارتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد ہوں گے، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور جمال شاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے ملے گی اور ان کے مطالبات پرغور کرے گی۔