کراچی: ایڈمنسٹریٹریشن سائوتھ کراچی کی طرف سے روشنیوں کے شہرکےعوام کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی برنس روڈ (ثقافتی فوڈفیسٹول) منعقد ہونےجارہا ہے جو چاردن 22 سے 25 دسمبر 8pm سے 3am جاری رہےگا۔ ثقافتی فوڈفیسٹول میں بطور مہمانِ خاص کے شرکت کرنے والوں کو دعوت نامے بھیج دیئےگئے جن میں گورنر سندھ کا مران خان ٹیسوری،چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرفخرِعالم، وزیراطلاعات محمد احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن،میئرکراچی مرتضی وہاب، کمشنرکراچی سلیم راجپوت اورڈی سی سائوتھ کیپٹن (ر) الطاف حیسن ساریو سمیت آئی جی سندھ، ڈی جی پی آرمحکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان، ڈی آئی جی سندھ، حسن اکبر(اے جی سندھ )سعیدلغاری پیرفیض شاہ،عمر سومرواور سیاسی لیڈران سے مصطفیٰ کمال، خالدمقبول صدیقی، فاروق ستار،حافظ نعیم الرحمن اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی شامل ہیں۔
اپنی نوعیت کے اس پہلے بین الاقوامی برنس روڈ (ثقافتی فوڈفیسٹول) میں میوزیکل نائٹ کااہتمام بھی کیا گیا جہاں شوبز کے چمکتے ستارے، نامور سنگرز و اداکار بھی اپنی پرفارمنس کے ذریعے چارچاند لگائیں گے۔دوسری طرف پاکستانی اسپورٹس مین، سینئرمیڈیا پرسنز، یوٹیوبرز، سوشل ایکٹوس اور مختلف میڈیا ہاوسز بھی اس ایونٹ میں شرکت کریںگے۔ انٹرنیشنل ثقافتی فوڈفیسٹول میں خواتین کے لئے مختلف قسم کے اسٹالز اور کھیل کودکےحوالے سے بچوں کے لئے جھولوں کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جہاں تمام اشیاء اور فوڈ ایٹمز ڈسکاونٹ پرائم پر دستیاب ہوںگے۔