کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہلکا سا دھکا لگا پوری پارٹی ریزہ ریزہ ہو گئی۔ ہم اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھاتے رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں ایم کیو ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک یہ شہر لڑتا رہے گا پیپلز پارٹی کو موقع ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف لیاقت آباد اور نیو کراچی کی جماعت نہیں رہی۔ بلکہ یہ جماعت سہراب گوٹھ سے کیماڑی تک ہر علاقے کی نمائندہ جماعت ہے۔