کراچی: ر ہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کراچی کے حلقہ این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا تھا۔مختلف جماعتوں سے مل رہے ہیں اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے۔ صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے2 روز کی توسیع کردی گئی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے۔