متوفیہ حادثے کے قریبی علاقے شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی، فائل فوٹو
متوفیہ حادثے کے قریبی علاقے شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی، فائل فوٹو

کراچی میں بھائی نے سگی بیوہ بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

کراچی:  حسین آباد بلاک 3 میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے گھر میں چھری کے وار سے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک 3 صدیق آباد گھر میں چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ، قتل کی گئی خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔