رہنماؤں نے مداخلت کرکے معاملے پر قابو پالیا، فائل فوٹو
رہنماؤں نے مداخلت کرکے معاملے پر قابو پالیا، فائل فوٹو

کراچی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے

کراچی : ملیر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ڈپٹی کمشنرکے آفس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

دونوں جماعت کی جانب سے ایم این اے کی 3 نشستوں 229، 230 اور 231 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے حکیم بلوچ، جام کریم اور آغا رفیع نے فارم جمع کرائے، جبکہ ن لیگ کے قادر کلمتی، ظفرعلی شجرا اور یعقوب خاصخیلی نے اپنے اپنے فارم جمع کرائے۔

پی پی، ن لیگ کے امیدوار نامزدگی فارمز وصول و جمع کرانے پہنچے تو دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے تاہم رہنماؤں نے مداخلت کرکے معاملے پر قابو پالیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔