فیصل آباد: این اے 102 سے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے نواز شریف کا بیانہ 8 فروری کو جیتے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گذشتہ حکومت کو لانے والوں اور پاکستان نے اس کا خمیازہ بھگتا، 26 کروڑ عوام کی فتح کا دن 8 فروری ہے، جب جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے ن لیگ ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے،9 مئی کو حملے کرنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی چوری ہم نے نہیں کرائی، بلاول بھٹو کو بلوچستان والی لیول پلئنگ فیلڈ مبارک ہو، فواد چودھری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا ،وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں،الیکشن لازمی ہوں گے اور 8 فروری کو ن لیگ جیت رہی ہے۔