کراچی : کینٹ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے بروقت کارروائی سے بم بیگ سے برآمد کرلیا گیا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم ناکارہ بنادیا گیا ہے عوامی ایکسپریس 8بجکر20منٹ پر ٹرین پشاور سے کراچی پہنچی تھی مشکوک بیگ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی بیگ سے بم برآمد کرلیا گیا ہے کینٹ اسٹشن پر سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں’ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔
عوام ایکسپریس میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پلیٹ فارم نمبر ایک کو حصار میں لے لیا ۔بی ڈی ایس نے کینٹ اسٹیشن پر سرچنگ کے بعد بم کی تصدیق کی اور پلیٹ فارم نمبر ایک کو خالی کرالیا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا نے کے بعد کہاہے کہ بم پانچ کلو وزنی تھا جس میں دو کلو بارود تھا اور اسے ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔کراچی کینٹ اسٹیشن پرسرچنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی حکام اور بی ڈی ایس حکام نےکینٹ اسٹیشن کوکلئیرقراردےدیا ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos