تمام جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا،فوٹو امت
تمام جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا،فوٹو امت

ایبٹ آباد، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد:  قلندرآباد کے گاوٴں ترھیڑی میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ذاکرعباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگنے کے باعث چھت گر گئی تھی۔

فوٹو امت
فوٹو امت

ریسکیو1122 نے تمام جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا،جاں بحق افراد کی شناخت مسمات (ن) بی بی زوجہ زاکر، مسمات (س), مسمات (ط), مسمات (ل), مسمات(ف), ،ہاشم، قاسم ،حسن اور سفیان کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو1122 کے مطابق  ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے کا سرچ آپریشن 4 گھنٹے جاری رہا۔واضع رہے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔