راولپنڈی: چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر امیدوار بن گئے، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن میں حصہ لیں گے۔
چاروں بہن بھائی چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔
اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔
عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔