اسلام آباد:عام انتخابات 2024 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔
قومی اور صوبائی نشستوں کیلیے امیدواروں نے آج بھی کاغذات جمع کرائے۔ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا تھا۔
اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے۔ اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔
لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 150 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، 30 صوبائی حلقوں میں 350 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے جائیں گے، جہانگیر ترین تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، لودھراں میں این اے 155، پی پی 227 اور ملتان میں این اے 149 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
بانی پی ٹی آئی لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، مریم نواز 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی، این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 242 کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع ہوچکے ہیں، صدرن لیگ کا مصطفیٰ کمال اور قادر مندوخیل سے مقابلہ متوقع ہے، محمود خان سوات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
علاوہ ازیں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیے، مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔
آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ عمران خان کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیے گئے۔
مریم نواز این اے 119 اور این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گی، مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف صنم جاوید میدان میں اتریں گی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری حلقہ این اے 61 جہلم سے بطور آزاد امیدوار سامنے آگئیں، مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔