فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسافر بس کی ٹریلر سے زوردار ٹکر،2 افراد جاں بح

حب میں مسافر بس اور ٹریلر کے مابین زوردار ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ وندر کے  قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے، امدادی کارکنان نے دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔