کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔
جاوید ناگوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ضلع جنوبی ڈی سی آفس کے باہر خوب نعرے بازی بھی کی۔
ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی سیاسی رہنما اس انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آیا ہو۔
2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں امیدوار انجم اقبال بھی گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے تھے۔