بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

عمران خان کا نام بطور پارٹی سربراہ ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی، عمران خان کا نام بطور پارٹی سربراہ ہٹا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہٹا دیا، الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے، پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔