سپریم کورٹ:  رواں ہفتہ 150مقدمات دونوں بنچوں کے روبرو

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں رواں ہفتہ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہرمن اﷲ پر مشتمل دورکنی بنچ کے روبرو75مقدمات سماعت کیلئے مقررکئے گئے ہیں۔ ان میں مختلف نوعیت اور ضمانت کےمقدمات شامل ہیں۔مذکورہ بنچ ہر روزپندرہ سے زائدمقدمات کی سماعت کرے گااور یہ سلسلہ 29دسمبرتک جاری رہے گا۔بنچ پورے ہفتے 75سے زائد ضمانت قبل ازگرفتاری بعدازگرفتاری ،ٹیکس معاملات ،قانون کرایہ داری کے مقدمات ،فیملی اور عائلی مقدمات ،سمیت کئی اہم ترین مقدمات کی سماعت کرے گا، اس کیلئے فریقین کواطلاعاتی نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔

ادھر جسٹس جمال مندوخیل ،اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ رواں ہفتے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ بنچ بھی ہر روزپندرہ سے زائدمقدمات کی سماعت کرے گااور یہ سلسلہ 29دسمبرتک جاری رہے گا۔اس بنچ میں بھی پورے ہفتے 75سے زائد ضمانت قبل ازگرفتاری بعدازگرفتاری ،ٹیکس معاملات ،قانون کرایہ داری کے مقدمات ،فیملی اور عائلی مقدمات ،سمیت کئی اہم ترین مقدمات کی سماعت کی جائیگی۔