ایران(اُمت نیوز)ایران کی بحریہ نے اتوار کے روز اپنے اسلحہ خانے میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید کروز میزائلوں کا اضافہ کیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ کروز مزائلوں میں ناصر اور طلائیہ ( Talaeieh) شامل ہیں۔
یہ کروز میزائل دارالحکومت تہران سے تقریبا 1400 کلومیٹر جنوب مشرق میں جنوبی ایرانی بندرگاہ کونارک میں بحر ہند کے قریب بحری اڈے پر پہنچا دیے گئے۔
ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ طلائیہ کی رینج ایک ہزار کلومیٹر (620 میل) سے زیادہ ہے اور انہوں نے اسے ’مکمل طور پر اسمارٹ‘ قرار دیا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کروز میزائل سفر کے دوران اہداف کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کروز میزائل ناصر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کی رینج 100 کلومیٹر (62 میل) ہے اور اسے جنگی جہازوں پر نصب کیا جاسکتا ہے