نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کا پیغام

لاہور(اُمت نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے مسیحی برادری کو کرسمس پر خوشیوں اور یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے کیتھڈرل چرچ کی خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔
دعائیہ تقریب کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں، ہمارا خدا ایک ہے اور ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں، ہمارا ملک آپ سب کے بغیر کے بغیر نامکمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام مسیحی برداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ملک و قوم کیلئے اپنے تمام مسیحی بہن اور بھائیوں کی خدمات پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں۔
تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، ابراہیم مراد، مشیر کھیل وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور، ڈپٹی کمشنر اور مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔