اسلام آباد: انتخابات 2024کیلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے، راولپنڈی میں شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق نے آراو آفس میں پیش ہوکراسکروٹنی کا عمل مکمل کرایا۔
لاہور میں ریٹرننگ افسر نے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ آر او کاکہنا ہے کہ این اے 125سے آزاد امیدوار حنان حیات کےکاغذات کم عمر ہونے کی بنا پر مسترد کیے گئے۔