لاہور: نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب اسکروٹنی میں نوازشریف ،مریم نوازسمیت ن لیگ کے تمام امیدوار کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں۔دوسری جانب نیب ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلیے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے،نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن سےموصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،جبکہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔