اسلام آباد: تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا
تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس لینے کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا تھا کہ کل ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ درخواست کل ہی سماعت کے لئے بھی مقرر ہو، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کریں گے۔
معظم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون طور پر ناقص فیصلہ ہے، غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔