اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے احکامات پرآئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکریٹری وزیراعظم خرم آغا نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلیے پینل آف آفیسرز تجویز کرے ۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدر مملکت کو ارسال کردی۔ کابینہ ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کافیصلہ دیا ہے۔