الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

عام انتخابات، ملک بھرمیں 28ہزار 626کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر انتخابات کیلیے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ملک بھرمیں 28ہزار 626کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ، قومی اسمبلی کے 266حلقوں کیلیے کل 7ہزار 713کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،جنرل نشستوں پر 7ہزار 242مرد جبکہ 471خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کیلیے 13ہزار 823امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،خیبرپختونخوا اسمبلی کیلیے 3ہزار 464امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،سندھ اسمبلی کیلئے 4ہزار 265امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،بلوچستان اسمبلی کیلئے ایک ہزار 788امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے۔