کراچی : لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہونے والے دو اہلکاروں میں ایک اہلکار دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت فہمید اور زخمی کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا تھا، جب کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل علی احمد سے اتفاقیہ گن چلنے سے ایک گولی دو اہلکاروں کو لگی، زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا۔