قائد اعظم کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

لاہور: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم پیدائش ملک بھر میں سوموار کو ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مساجد اور مدارس میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مختلف اداروں، تنظیموں کی جانب سے قرآن و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی میں مزار قائد ؒ پر عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات درج کئے۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کے لئے ٹی وی چینلز، ایف ایم اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے گئے۔