اسلام آباد: کئی نامور سیاستدان آئندہ برس 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورسابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔سابق وفاقی وزراء اسدعمر، علی نواز اعوان، علی زیدی، خسرو بختیار بھی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسی طرح صداقت عباسی ،عمران اسماعیل اورفرخ حبیب بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔