کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں ماں اور بیٹے کو قتل کردیاگیا،ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق پیر کی شب سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ گول مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پیدل جانے والے ماں بیٹے بی بی حرم اور 20 سالہ ساحل کو موت کے گھاٹ اتاردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق مقتول نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی مگر حملہ آوروں نے تعاقب کرکے قتل کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق سر پر گولیاں لگنے سے موت واقعے ہوئی، مبینہ طور پر دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔