ریاض کھوکھر طویل عرصے سے بیمار تھے، فائل فوٹو
ریاض کھوکھر طویل عرصے سے بیمار تھے، فائل فوٹو

سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے

اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کرگئے،اہلخانہ کاکہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

ریاض کھوکھر طویل عرصے سے بیمار تھے، وہ، چین، بھارت اور امریکا میں سفیر بھی رہے تھے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ریاض کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، شیری رحمن کاکہناتھا کہ ریاض کھوکھر ترقی پسند پاکستان کے زبردست حامی تھے، ریاض کھوکھر نے مشکل حالات میں کئی سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔