کراچی: سندھ کی نگراں حکومت نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے 16 ویں یوم شہادت (27 دسمبر) پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادارے، لوکل کو نسلز اور صوبائی حکومت کےانتظامی دفاتربند رہیں گے۔