اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمودکی نظربندی کےاحکامات جاری کردیے جس کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو 15 روز کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور ان کی رہائی سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔