پشاور: گورنمنٹ کالج چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سراکوقتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق لاش کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات موجود نہیں۔
واقعہ سے متعلق جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے اردگرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں،حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔